فردوس عاشق نے کراٹوں اور کرکٹ کے بعد موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ریسکیو ورکر بن گئیں، موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فروس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جہاں جاتی ہیں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
پہلے کراٹوں میں مہارت دکھائی پھر کرکٹ کھیلی اور اب موٹرسائیکل بھی چلا لی۔فردوس عاشق نے آج موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔انہیں موٹرسائیکل سٹارٹ کرنے میں مشکل ہوئی، ریسکیو رہلاکروں نے سہارا دے کر موٹرسائیکل چلوائی۔اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم نواز زخمی ہیں انہیں ریسکیو کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل چلا کر گھروں میں بیٹھی بچیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ تربیت حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی بھی تربیت دینی چاہئیے۔خواتین کسی سے کم نہیں، کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل عاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نجی تقریب میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا تجا۔ فردوس عاشق اعوان نے نجی تقریب میں ایک ہی مُکے سے 8 ٹائلیں توڑ دیں۔ فردوس عاشق اعوان کے ایک ہی مُکے سے ٹائلز کرچی کرچی ہو گئیں۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے ٹائلز کو پی ڈی ایم کا منہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ مُکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں کہ حکومت گھر جا رہی ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی بڑی نشانی ہے، ان لوگوں نے عوام کو سیاسی غلام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی معذروں نے ملکی نظام اور ملک کی معیشت کی معذور کیا، انہیں عوام کی صحت کا بھی احساس نہیں۔