افغانستان میں بھارتی سیاح کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی افغانستان میں بھارتی سیاح کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے گھناوٴنے فعل میں بھارتی گروہ ملوث نکلا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں بھارتیوں کی غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا ہے۔

افغان پولیس کے سپریٹنڈینٹ راشد خان کے مطابق دارالحکومت کابل میں کم سن بچی سے جنسی زیادتی کے گھناوٴنے فعل میں بھارتی گروہ ملوث نکلا، بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے نے 28 دسمبر 2020 کو 15 سالہ افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی اور اس مکروہ فعل کی ویڈیو بھی بنائی۔
بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے نے افغان لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی، جس پر لڑکی نے خوفزدہ ہوکر واقعے سے متعلق خاندان کو نہ بتایا، تاہم بھارتی سیاح نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دی جو وائرل ہو گئی۔

افغان پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے 4 تھانوں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، اور کارروائی کرکے بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ ویڈیو کی آن لائن تشہیر کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ افغانستان میں افغان بچی کیساتھ زیادتی میں بھارتی ملوث پایا گیا ہو،اس سے قبل بھی بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر ایس کے نارائن نے بھی افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی تھی، افغان لڑکی نے تعلیمی وظیفے کے حصول کیلئے سفارتخانہ میں درخواست دی تھی، لیکن درندہ صفت بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر نارائن نے لڑکی کو سفارتخانہ میں ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد بھارتی سفارتخانہ میں متعین دفاعی اتاشی کو ملک بدر کر دیا گیا تھا، تاہم اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جب کہ تین ہفتے قبل بھی تین بھارتی فوجیوں نے اپنے ہی ملک کی عزت کو چلتی ٹرین میں تار تار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی فوج، اقوام متحدہ امن مشنز میں بھی جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہیں، غیرملکی خواتین سیاح کیلئے ہندوستان جہنم بن چکا اور متعدد غیرملکی خواتین بھارتی شہریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بن چکی ہیں، جب کہ عالمی سطح پر جنسی زیادتی کے واقعات میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے