نئے سال پر واٹس ایپ اور فیس بک کالز کا نیا ریکارڈ

سان فرانسسكو: پوری دنیا میں کورونا کے خوف اور امریکہ و برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں تک محصور رہے اور اس دوران پوری دنیا میں واٹس ایپ اور فیس بک (بمع میسنجر) پر ریکارڈ آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں جن کی تعداد ایک ارب چالیس کروڑ کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔

واٹس ایپ اب فیس بک کی ملکیت ہے اور گزشتہ سال کی نسبت اس سال 2021 کے آغاز پر آڈیو اور ویڈیو کال کی تعداد میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان دونوں پلیٹ فارم پر لوگوں نے بڑی تعداد میں ٹیکسٹ، تصاویر، اینی میشن اور گفس کا تبادلہ بھی کیا۔ اس طرح دونوں پلیٹ فارم کےسرورز اور ڈیٹا بیس پر شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔

ان اعدادوشمار سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا اور لاک ڈاؤن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے واٹس ایپ اور میسنجر وغیرہ کو انسٹال کیا ہے اور اس سے رابطے بڑھائے ہیں۔ دوسری جانب کئی کمپنیوں اور لاتعداد اداروں نے گھربیٹھے کام کے ضمن میں ان ایپس کو استعمال کیا ہے اور اب یہ ہرفون میں لازمی انسٹال کی جارہی ہیں۔

اس ضمن میں فیس بک اور واٹس ایپ نے مشترکہ طور پر اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ گزشتہ برس یعنی 2020 کی آمد کے مقابلے میں 50 فیصد زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں ۔ اس کے علاوہ فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی ساڑھے پانچ کروڑ لایو نشریات کی گئیں جو 99 فیصد نئے سال کی تقریبات کے متعلق تھیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے