بہاولپور میں بااثر افراد کی اہلخانہ کے سامنے بچی سے اجتماعی زیادتی، بھائی پر بھی بدترین تشدد

بہاولپور: حاصل پور میں بااثر افراد نے مل کر گھر والوں کے سامنے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مزاحمت کرنے پر بھائی پر بھی بدترین تشدد کیا۔

نجی ٹی وی مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں اہلخانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،جس کے نتیجےمیں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا۔ متاثرہ بچی کو میڈیکل اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے بھائی کے مطابق ملزمان گھر میں گھس آئے، اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر میرے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اورمتاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی، خدشہ ہے ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا ہے۔ اجتماعی زیادتی کےواقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے