پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی حیثیت ختم کرنے کا بل امریکی کانگریس میں پیش

واشنگٹن : پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل امریکی کانگریس میں پیش کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل ری پبلکن رکن اینڈی بگس نے امریکی کانگریس میں پیش کیا۔ادھر ماہرین کا کہنا تھا کہ مسودے کے قانون بننے کا امکان کم ہے۔ امریکا نے افغان جنگ میں تعاون کے دنوں میں پاکستان کو یہ اہم غیر نیٹو اتحادی کی خصوصی حیثیت دی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے