دن اب 24 گھنٹے کا نہیں ہوتا،سائنس دانوں نے حیران کن پیشگوئی کردی
لندن:سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 50 سال سے ہم جس دن کو 24 گھنٹوں کے دورانیے سے ناپتے آ رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کا نہیں رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سائنس دان کہہ رہے ہیں کہ زمین کی اپنے محور میں گردش 24 گھنٹے سے کم ہے کیونکہ گزشتہ 50 برسوں میں کرۂ ارض کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں اضافہ ہو چکا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے کرۂ ارض کے اپنے محور کے گرد معمول کی رفتار سے بڑہ کر چکر کاٹنے سے دن چھوٹے ہو گئے ہیں۔ماہرین اس فرق کو ختم کرنے اور وقت کو دوبارہ سے کرۂ ارض کی اپنے محور میں گردش سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سیکنڈز میں ترمیم کرنے پر بحث کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک مثال پیش کی گئی ہے کہ 19 جولائی 2020 کا دن 24 گھنٹے سے چار منٹ کم تھا۔