جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر‘امریکی قانون سازوں نے توثیق کردی

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جاری سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے مشترکہ اجلاس نے نومنتحب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملاہیرس کی جیت کی توثیق کردی ہے سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 92 اراکین نے صدر ٹرمپ کے موقف اور اعتراضات کو مسترد کیاجبکہ صرف 7 ووٹ اس کے حق میںآئے جس پر اکثریتی بنیادوں پر فیصلہ دیتے ہوئے جوبائیڈن کے امریکا کے 46ویں صدر اور کاملا ہیریس کے نائب صدر ہونے کی توثیق کردی ہے.

آئین کے مطابق سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی مشترکہ توثیق کے بعداس فیصلے کو تبدیل کرنے کا اختیار کسی کو حاصل نہیں ہے واضح رہے کہ سفید فام انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے اس مشترکہ اجلاس کو رکوانے کے لیے کیپٹل ہل پر حملہ کیا گیا تھا جہاں کل صبح امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا اجلاس منعقد ہونا تھا کانگریس کے اراکین اور آئینی ماہرین نے نائب صدر مائیک پنس پر زور دیا ہے کہ وہ25ویں آئینی ترمیم کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو معزول کردیں.

After Trump supporters storm US Capitol, Congress certifies Biden win

امریکی نشریاتی ادارے” سی بی ایس نیوز “ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی کابینہ کے اندر ممکنہ طور پر 25ویں ترمیم کو استعمال کرنے کے لیے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں یہ ایک ایسی آئینی ترمیم ہے جو یہ کہتی ہے کہ اگر صدر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام ہیں تو اس عہدے کے لیے دوبارہ سے نامزدگی ہو سکتی ہے اس صورتحال میں کابینہ کے زیادہ تر اراکین اور نائب صدر کو کانگرس کو لکھ کر کہنا ہو گا کہ نائب صدر پینس قائمقام صدر ہیں کیونکہ صدر ٹرمپ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں.

یاد رہے کہ امریکی آئین کی یہ 25 ترمیم کبھی بھی استعمال میں نہیں لائی گئی اس کی توثیق 1967 میں کی گئی تھی ابھی فی الحال نائب صدر مائیک پینس کے سامنے رسمی طور پر کچھ بھی پیش نہیں کیا گیا کچھ نے تو پہلے ہی پینس سے کہا ہے کہ وہ 25 آئین ترمیم کا استعمال کریں . کانگریس کے جاری اجلاس کی صدارت نائب صدر مائیک پنس اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کررہی ہیں اب سے کچھ دیر قبل ڈی سی پولیس چیف کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اب تک میٹروپولیٹن پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کیاہے جن میں سے چار کے پاس بغیر لائسنس کے اسلحہ موجود تھا ان میں سے ایک کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور 47 کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے پولیس کو دو پائپ بم بھی ملے ہیں جن میں سے ایک ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے دفاتر سے جو کیپیٹل ہل کے قریب ہے اور دوسرا رپبلکن نیشنل کمیٹی کے ہیڈکوارٹر کے پاس سے ملا ہے یہ مقامی طور پر تیار کیئے گئے بم ہیں.

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے شہر میں ایمرجنسی میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے یعنی اب یہ ایمرجنسی جو بائیڈن کی حلف برداری تک جاری رہے گی میئر میریئل باﺅزر نے بتایا کہ متعدد افراد شہر میں مسلح گروہ کی صورت میں آئے تھے اور ان کا مقصد یہاں تشدد اور انتشار پھیلانا تھا ان کی جانب سے پتھراﺅ بھی کیا گیا بوتلیں بھی پھینکی گئیں اور اسلحے کا استعمال بھی کیا گیااس فیصلے کے بعد انتظامیہ کو شہر میں اضافی وسائل منگوانے میں مدد ملے گی جس کے ذریعے وہ شہر میں کرفیو کا نفاذ، ایمرجنسی سروسز کا دائرہ وسیع کرنے اور لوگوں تک خوراک کی فراہمی یقینی بنا پائیں گے یہ حکم نامہ 21 جنوری کی دوپہر تین بجے تک نافذ العمل رہے گا یعنی نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے ایک دن بعد تک شہر میں اس وقت میئر کی جانب سے کرفیو نافذ ہے جو مقامی وقت کے مطابق کل شام تک جاری رہے گا تاہم ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حالات کے مطابق کرفیو میں توسیع کی جاسکتی ہے .

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے