جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے قریبی دوست سمیت 6 ملزم گرفتار

کراچی: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا سابق صدر آصف زرداری کے کاروباری شراکت دار اور قریبی دوست ہیں، ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے بھی جعلی اکاؤنٹس میں بڑی رقومات منتقل کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی گرفتاری کو اہم پیشرفت تصور کیا جارہا ہے، ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی کمپنی میسرز گلیکسی کنسٹرکشن کو کلفٹن میں 3 رفاعی پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو یہ پلاٹ الاٹ کیے تھے جب کہ جے آئی ٹی نے تحقیقات میں ڈنشا انکل سریا اور ان کی کمپنی کو آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے