ماسک پہننے کا وہ طریقہ جس سے آپ کی عینک نہ دھندلائے

نیویارک:فیس ماسک پہننے سے عینک کے دھندلا جانے کا مسئلہ بہت سوں کو درپیش آتا ہے تاہم اگر آپ فیس ماسک درست طریقے سے پہنیں تو عینک کو دھندلانے سے بچا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سرجیکل ماسک کی دو سائیڈز ہوتی ہیں۔ ایک سفید رنگ کی اور دوسری نیلے رنگ کی۔ ماسک پہنتے ہوئے ہمیشہ نیلے رنگ کی سائیڈ باہر کی طرف رکھیں۔ اسی طرح سرجیکل ماسک کی اوپراور نیچے کی اطراف بھی الگ ہوتی ہیں۔ فیس ماسک کے جس طرح ماسک کے اندر لوہے کی ایک تار ہوتی ہے وہ سائیڈ اوپر کی طرف رکھنی چاہیے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کے اندر اس تار کا مقصد تار کو موڑ کر فیس ماسک کو ناک کے گرد فٹ کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ فیس ماسک کو موڑ کر ناک کے ساتھ فٹ کر لیں اور عینک کو ماسک کے اوپر پہنیں تو اس کے دھندلانے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ سیری سمتھ جینز نامی ماہر کا کہنا تھا کہ ”ہمیشہ ایسے کپڑے کا بنا ماسک منتخب کریں جو آرام دہ ہو۔ اس کے لیے 100فیصد کاٹن، بمبو یا پولیسٹر کا فیس ماسک بہترین ہے۔ اس کے علاوہ ایسے ماسک استعمال کریں جن کی پٹیاں خود سے ایڈجسٹ کی جا سکیں۔ جن ماسکس کی پٹیاں الاسٹک کی ہوتی ہیں، وہ کانوں کے لیے تکلیف کا سبب بنتے ہیں اور مناسب طور پر فٹ بھی نہیں ہوتے۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے