شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کے خلاف دعویٰ دائر کرنے والے مقامی کمپنی کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کرنے پر گرفتار ہونے والے طاہرمبین پر الزام ہے کہ اس نے ایک اور ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر بورڈ آف ڈائریکٹرز سےاجازت لیے بغیردعویٰ دائرکیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل کے خلاف دستاویزات میں طاہرمبین نےکمپنی کی جانب سےجعلی اجازت نامہ عدالت میں دیا، اتھارٹی لیٹر پر جس ڈائریکٹر کے دستخط کیے گئے اُس وقت وہ پاکستان میں نہیں تھا۔

خیال رہے کہ شہباز گل کے خلاف دعویٰ ترک کمپنی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس پر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ترک کمپنی کے مقامی عہدیداروں نے جعلسازی کے ذریعے کیس کیا۔ اس کیس میں ڈاکٹر شہباز گل عدالت میں بھی پیش ہوئے تھے اور اس موقع پر ن لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ بھی کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے