سعودی عرب کی نواز شریف کو ساری زندگی رہنے کی پیشکش

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ سعودی عرب نے نواز شریف کو زندگی بھر رہنے کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ صورتحال ہے کہ نواز شریف بالکل بھی واپس نہیں آئیں گے۔ بیشتر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سعودی عرب چلے جائیں گے اور وہ وہاں جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کو باقاعدہ پیشکش کی گئی ہے۔ میری ذاتی رائے تھوڑی مختلف ہے کیونکہ سعودی عرب میں وہ آرام سے نہیں رہ سکیں گے۔ پچھلی مرتبہ انہیں پالک گوشت پکوانے کے لیے لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لیے بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ میرے خیال میں اُن کے لیے محفوظ ترین جگہ لندن ہے جہاں اُن کی سرپرستی کی جائے گی ، جہاں اُن کا سرمایہ آئے گا اور جہاں ان کے بچے موجود ہیں۔
نواز شریف نے لندن میں سرمایہ کاری ویزا اپلائی کیا ہوا ہے جس کیی ابھی تک کوئی تردید نہیں کی گئی۔ لیکن برطانوی حکومت یہ بھی دیکھتی ہے کہ کہیں عمران خان ناراض نہ ہو جائیں ۔ جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف کہاں جائیں گے۔ اُن کے پاکستان واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے ، کل کو اگر صورتحال بدل جائے تو الگ بات ہے۔ میری رائے یہی ہے ۔

انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے عالمی سطح پر منصوبے کا انکشاف کیا ہے ۔
انہوں نے کہا یہ منصوبہ امریکی سرپرستی میں بنایا گیاجس پر جوبائیڈن کے دور میں عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی،منصوبے میں ایک سپر پاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے ،منصوبے کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے ،منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی، منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے ،پاکستان میں ایک سیاسی مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،ایک ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنا دی جائے گی،وزیر اعظم کا نام تجویز کردیا گیا ،حسین ہارون کو وزیر اعظم بنانے کا منصوبہ ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے