سنی دیول بی جے پی میں شامل
بھارت کے نامور اداکارسنی دیول نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
نئی دہلی (شوبز ڈیسک )سنی دیول نے نئی دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت کو نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی ضرورت ہے ۔سنی دیول نے کہا کہ جس طرح میرے والد دھرمیندر اپنے رہنمااٹل بہاری واجپائی کے ساتھ جڑے رہے اسی طرح میں بھی مودی جی کا ساتھ دینے آیا ہوں۔میں بولوں گانہیں لوگوں کو کام کرکے دکھاؤں گا ۔