خواجہ سراؤں نے اپنا پریس کلب بنالیا
مظفر گڑھ : مقامی صحافیوں سے تنگ آئے خواجہ سراؤں نے اپنا پریس کلب قائم کرلیا۔
خواجہ سراؤں کا یہ پریس کلب جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں قائم کیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ صحافت کا معیار اتنا گر چکا ہے کہ نہ تعلیم دیکھی جاتی ہے اور نہ ہی معیار دیکھا جاتا ہے، ہر کوئی صحافی بن جاتا ہے، پریس کلب بنانا اتنا آسان ہوگیا ہے کہ اب ہم خواجہ سرا بھی اپنا کلب کھولنے لگے ہیں۔
خواجہ سراؤں نے بتایا کہ انہوں نے ضلع مظفر گڑھ کی تمام تحصیلوں سے رابطے کرنے کے بعد ہی پریس کلب کھولا ہے۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ’خواجہ سرا پریس کلب زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔
صحافت کا معیار رہا نہ تعلیم دیکھی جاتی ہے ہر کوئی صحافی بن رہا اور آئے روز پریس کلب بن رہے ہیں یہ کہتے ہوئے مظفرگڑھ میں خواجہ سراؤں کا پریس کلب بنانے کا اعلان ڈھول کی تھاپ پر بهنگڑے pic.twitter.com/viG6QEoTEe
— Abdul Majeed Sajid (@AMajeedSajid) January 24, 2021