شاداب خان علاج کے لیے لندن روانہ
قومی کرکٹر شاداب خان علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں جمعے کو لندن کے ڈاکٹر پیٹرک کینڈی شاداب خان کا چیک اپ کریں گے، ٹریننگ کیمپ کے آخری روز شاداب خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس پر انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
ورلڈکپ میں شاداب خان کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے پی سی بی ان کی جلد ریکوری اور فٹنس کے لیے تمام وسائل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ رپورٹ میں وائرس کی نشاندہی پر شاداب خان کو انگلینڈ کےخلاف سیریز سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔