9 سال سے شادی شدہ خاتون دراصل مرد تھی، ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ زندگی ہی بدل گئی
کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک خاتون کی زندگی اس وقت بدل گئی جب ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ وہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نو سال سے شادی شدہ 30 سالہ خاتون پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ نیتا جی شبھاش چندر ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے اس کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ دراصل عورت نہیں ایک مرد ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق خاتون کے اندر بچہ دانی ہی نہیں ہے، اس کی باقی جسمانی ساخت تو عورت جیسی ہے لیکن اندرونی طور پر وہ مرد ہے جس کی وجہ سے اس کو پوری زندگی حیض بھی نہیں آیا۔
ڈاکٹرز نے خاتون کی بائیوپسی بھی کی جس سے اس میں کینسر کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹر انوپم دتہ کے مطابق اینڈروجن انسینسیوٹی سنڈروم کا شکار ہے، اس سے پہلے اس کی دو خالائیں بھی اسی سنڈروم کا شکار رہ چکی ہیں۔ ’ ہم نے جب خاتون اور اس کے شوہر کو یہ بتایا کہ تو ہکا بکا رہ گئے، فی الحال ہم ان کی کاؤنسلنگ کر رہے ہیں اور انہیں سمجھا رہے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح میاں بیوی کی طرح ہی رہیں۔‘