مریم نواز شریف نے عظمت سعیدسے متعلق حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)ن لیگ کی مرکزی رہنما و نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید منتخب حکومت کے خلاف سازش کا حصہ تھے، بہتر ہے وہ کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلیں، یہ براڈ شیٹ نہیں فراڈ شیٹ ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، حکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ براڈ شیٹ نہیں بلکہ فراڈ شیٹ ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے پاکستان کوبدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو پوری سازش میں شامل ہے بلکہ سازش کا سب سے بڑا کارندہ ہے اسے براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ،
اگر ملک میں انصاف کا نظام ہوتا تو سب سے پہلے بنی گالہ کو گرایا جاتا ، عمران خان نے جعلسازی اور وزیر اعظم آفس کا استعمال کر کے اپنے گھر کو ریگولرائز کر ایا ، حکمرانوںنے ہر حربہ آزما یا، ریاستی مشینری کی طاقت استعمال کر لی لیکن مسلم لیگ (ن) کو نہیں توڑ سکے اور تاریخی ناکامی انہیں منہ چڑھا رہی ہے ، جو طاقت یہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف لگا رہے ہیں اسے انہیں عوام کی خدمت میں لگانی چاہیے تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کھوکھر پیلس کو مسمار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کھوکھر برادران کو مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، لیگی اراکین اور رہنما حکومت کے کسی سیاسی انتقام سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر مریم صفدر نے نواز شریف کی جانب سے بھی کھوکھر برادران کونواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا ۔ بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح خواجہ آصف کو پیغام دیا گیا کہ وہ نواز شریف کو چھوڑ دیں ورنہ ان کے ساتھ بہت برا ہوگا او رانہیں گرفتار کر لیا گیا ۔

یہی طریقہ کھوکھر برادران کے ساتھ بھی اپنایا گیا کیونکہ یہ مسلم لیگ (ن) کے ہر جلسے میں حصہ لیتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے مجبور کیا جارہا ہے کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں ، جب انہوںنے انکار کیا تو یہ ظلم کیا گیا ، ان کی بیٹیوں کے گھر گرائے گئے ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، اللہ کا بھی ایک نظام ہوتا ہے اور انشا اللہ حکمرانوں کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ چار سال سے مسلم لیگ (ن) کو توڑنے میں لگے ہوئے ہیں، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو دھمکایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو چھوڑ دو ، پارٹی ٹوٹ جائے لیکن کچھ فیصلے انسان نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہر حربہ آزمایا ، ریاستی مشینری او راپنی پوری طاقت آزما لی حالانکہ یہ طاقت انہیںعوامی خدمت میں لگانی چاہیے تھی ،اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور انہیں تاریخی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہ ناکامی انہیں منہ چڑھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا نظام ہوتا تو سب سے پہلے بنی گالہ گرایا جاتا جسے عمران خان نے جعلسازی اور وزیراعظم آفس کا استعمال کرتے ہوئے ریگولرائز کرایا ، دوسروں کو بھی یہ طریقے بتا دو ۔

عدالت کا واضح حکم موجود تھا کہ گھر کو نہیں گھرایا جا سکتا لیکن آپریشن کر کے حکم عدولی کی گئی، انہیں توہین عدالت کی کارروائی کے لئے مکمل پیروی کرنی چاہیے ۔ انہوںنے مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کے باوجود جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کئے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میںکہا کہ جو پوری سازش میں شامل ہے ، جو سازش کا سب سے بڑ ا کارندہ ہے اسے سربراہی دی گئی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے