تخم ملنگا کھانے کے فوائد
تخم ملنگا کو غذائیت کا پاور ہاﺅس کہا جاتا ہے۔ اسے کھانے کے ایسے فوائد ہیں کہ بہت سے لوگ ان سے آگاہ نہیں۔اس میں نہ صرف پروٹینز ہوتے ہیں بلکہ یہ اومیگا تھری سمیت دیگر کئی ناگزیر غذائی اجزاءسے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ تخم ملنگا میں ان اجزاءکا جو تناسب پایا جاتا ہے یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔
ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ایسا کھانا جو فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہو، موٹاپے سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ جو لوگ اپنی خوراک میں شامل پروٹین کی مقدار 30فیصد بڑھا دیتے ہیں ان کا وزن بہت تیزی سے کم ہونا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ پروٹین بڑھانے سے وہ کم کیلوریز لینا شروع کر دیتے ہیں۔“