عوام کیلئے ایک اورپٹرول بم تیار

اسلام آباد : پٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ پٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزاور اوایم سی مارجن بڑھانے کی تجویز دی گئی ۔سمری میں پٹرول پر اوایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے فی لیٹراور ڈیلرمارجن 3 روپے70 پیسے، ڈیزل پر اوایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرمارجن 3روپے 12پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرمارجن 3 روپے 12 پیسے سے 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

یہاں پر یہ بھی واضح رہے حکومت رواں سال جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 بار اضافہ کرچکی ہے، 15جنوری کو اوگرا کی سمری پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اضافے، مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بھی اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کی مد میں عوام پر 200 ارب کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضروریہ جن میں دالیں، گھی صابن، دودھ اور مشروبات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے