13 سالہ بچے نے 14 سالہ لڑکی کی فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا
ممبئی : بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں بلیک میلنگ کا ایک انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا ہے جس میں بلیک میلر 13 سالہ بچہ اور متاثرہ 14 سالہ بچی ہے۔
پولیس کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 14 سالہ لڑکی کو انسٹاگرام پر ایک فالو ریکوئسٹ موصول ہوئی جو اس نے قبول کرلی۔ لاک ڈاؤن کے دوران دونوں انسٹاگرام پر باتیں کرتے اور اسی دوران دونوں نے ’ٹرتھ آر ڈیئر‘ گیم کھیلنا شروع کردی۔ اس گیم میں یہ ہوتا ہے کہ کھیلنے والوں میں سے ایک کو دوسرے کے کسی سوال کا جواب دینا ہوتا ہے یا اس کے بدلے میں وہ کام کرنا ہوتا ہے جو دوسرا کھلاڑی کہتا ہے۔
اسی گیم کے دوران لڑکے نے لڑکی سے کپڑے اتارنے کو کہا، اس نے جیسے ہی کپڑے اتارے تو لڑکے نے اس کے علم میں لائے بغیر سکرین ریکارڈنگ فیچر سے اس کی ریکارڈنگ کرلی اور بعد میں اسے یہ ویڈیو سینڈ کردی۔
اسی ویڈیو کے بل بوتے پر لڑکے نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور کئی بار اس سے برہنہ ہونے کا مطالبہ کرتا رہا، لڑکی نے تنگ آکر اسے بلاک کردیا جس پر طیش میں آکر 13 سالہ ملزم نے یہ ویڈیو لڑکی کی ایک دوست کو بھیج دی۔ جس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔
پولیس نے جب تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ لڑکا دراصل اسی لڑکے کے سکول کا تھا، ملزم کی عمر کم ہونے کی وجہ سے پولیس نے اسے وارننگ نوٹس جاری کردیا ہے۔