’میری دلہن کو ہاتھ کیوں لگایا؟‘ دولہا نے فوٹوگرافر کو تھپڑ مار دیا، دلہن کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا
نئی دلی : شادی کی ایک تقریب میں اس وقت شگوفے پھوٹ پڑے جب دولہا اور فوٹو گرافر کی لڑائی نے دلہن کو اتنا ہنسایا کہ وہ سٹیج پر ہی ہنس ہنس کر بے حال ہوگئی۔
I just love this Bride 👇😛😂😂😂😂 pic.twitter.com/UE1qRbx4tv
— Renuka Mohan (@Ease2Ease) February 5, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں فوٹو گرافر نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر اتار رہا ہے۔ اس دوران فوٹوگرافر دولہا کو ایک طرف کرکے دلہن کی تصاویر لینا شروع کردیتا ہے اور اس کے مختلف پوز بنواتا ہے۔ فوٹوگرافر جب پوز کی بہتری کیلئے دلہن کے چہرے پر ہاتھ لگا کر اس کی پوزیشن سیٹ کرنے لگتا ہے تو یہ دیکھ کر دولہے میاں کو طیش آجاتا ہے اور وہ فوٹوگرافر کو تھپڑ رسید کرکے سٹیج سے اتر جاتے ہیں۔
دلہن نے اپنے شوہر کی یہ حرکت دیکھی تو ہنس ہنس کر بے حال ہوگئی، دلہن سٹیج پر ہی بیٹھ کر زور زور سے ہنسنے لگی تو دولہا اور فوٹوگرافر سمیت تقریب میں موجود سب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔ یہ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔