پاک فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے،ہمارے کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت کھینچیں،انہوں نے کہا کہ سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہمارے کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔
پاکستانی قوم نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا۔ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپور مدد کی۔چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکیسن کا عطیہ دیا۔پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکیسن ہیلتھ ورکرز کو دے دیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔
کسی سے کوئی بیک ڈو رابطے نہیں کیے جا رہے۔
پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔جو بھی ایسے بیانات دے رہے ہیں وہ ثبوت سامنے لائیں۔بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی بڑ فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن کا عطیہ دے دیا۔ مسلح افواج نے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔
بتایا گیا کہ قربانی کے جذبے سے سرشار پاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پاک فوج چین سے ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج بن گئی۔ اسی حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن عطیہ کی ہے۔پاک فوج پہلی غیر ملکی فوج ہے جس نے ویکیسن کا عطیہ دیا۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاک فوج کے لیے ویکسین عطیہ کی۔
جب کہ مسلح افواج نے ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکیسن کی پھیلی کھیپ یکم فروری 2021ء کو پہنچی تھی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا وائرس ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا تھا ، پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بھی نور خان ایئر بیس پہنچے۔ پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدی ہیں جو79 فیصد مؤثر ہے۔