ڈیفینس میں امیر زادی نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور : لاہور کے علاقے ڈیفینس میں امیر زادی نے تلخ کلامی پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کےمطابق ڈیفینس کے علاقے میں نامعلوم خاتون کا بیٹا موبائل شاپ پر چالان جمع کروانے آیا تھا،آن لائن چالان جمع کروایا گیا۔سسٹم میں خرابی کے باعث میسج تاخیر سے پہنچا تو خاتون نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون دکاندار کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئی ۔ متاثرہ دکاندار نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست ڈیفینس اے میں جمع کروا دی ہے۔بتایا گیا کہ متاثرہ دکاندار پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ لاکھوں کے موبائل فون اور لپپ ٹاپ بھی توڑ دیے۔کینٹ پولیس نے دکاندار عظیم کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اے ایس پی ڈیفنس سلمان ظفر کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان عظیم کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
لاہور: ڈیفنس میں خاتون کا تلخ کلامی پر دکاندار پر تشدد#GNNUpdates #crime #gnn pic.twitter.com/GXjoTueNFE
— GNN (@gnnhdofficial) February 8, 2021
سوشل میڈیا پر اس واقعے پر سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے خاتون کو پر تشدد رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چند روز قبل فیصل آباد میں لڑکی نے ساتھیوں کے ہمراہ فارمیسی پر دھاوا بول دی تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو چند لوگوں کے ہمراہ ایک نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ لڑائی جھگڑا لڑکی کا نمبر لیک کرنے پر ہوا ۔ ۔نمبر لیک ہونے کے شبے میں لڑکی ساتھیوں کے ہمراہ فارمیسی پہنچ گئی اور نوجوان پر شدید تشدد کیا۔پولیس نے تاحال واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی متاثرہ نوجوان کی جانب سے شکایت درج کروانے کی کوئی اطلاع سامنے آئی تھی۔