تازہ تحقیق :سڑک پر لگی بتیوں اور کینسر کے درمیان گہراتعلق سامنے آگیا

نیویارک: شہروں میں رات کے وقت سٹریٹ لائٹس کی روشنی جگمگ کیے رہتی ہے۔ یہ روشنی رات کے وقت سفر کرنے والوں کے لیے تو فائدہ مند ہوتی ہے لیکن امریکی سائنسدانو نے نئی تحقیق میں اس کا ایک انتہائی سنگین نقصان بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے 4لاکھ 64ہزار سے زائد لوگوں پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ سٹریٹ لائٹس کی روشنی کی زد میں رہتے ہیں ان کو مختلف اقسام کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ اس روشنی سے دور رہنے والوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ روشنی بالخصوص خواتین کے لیے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر رینا جونز کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں ہم نے کئی علاقوں کے لوگوں کو زیرنگرانی رکھا۔ ان علاقوں میں بعض ایسے تھے جہاں رات کے وقت سٹریٹ لائٹس مسلسل جلتی تھیں اور بعد میں سٹریٹ لائٹس سرے سے موجود ہی نہیں تھی۔ 16سال کے عرصے میں ان علاقوں کی خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 10فیصد زیادہ پایا گیا جہاں سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی تھی اور رات بھر ان کی روشنی رہتی تھی۔ان علاقوں کے مردوخواتین کو تھائیرائیڈ کینسر لاحق ہونے کے خطرے میں سب سے زیادہ 55فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے