ٹاپ ٹین ملازمت پیشہ پاکستانی جو ماہانہ تنخوا ہ کروڑوں روپے میں وصول کرتے ہیں

ان میں سرفہرست نام محمد اورنگزیب کا ہے جو حبیب بینک سے تعلق رکھتے ہیں ، محمد اور نگزیب ایک سال سے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹر ی سے منسلک ہیں ۔ انہوں نے حبیب بینک کواس وقت جائن کیا جب 2017میں میں بینک کوشدید مالیاتی بحران کا سامنا تھا ۔ محمد اورنگزیب کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا چیئر مین بھی منتخب کیا گیا ، محمد اورنگزیب کی ماہوا ر تنخوا دو کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے حبیب بینک کو ایک نفع بخش ادارہ بنایا اور اس کی گروتھ 41فیصد تک لے گئے لیکن اس سال ہی حبیب بینک کو افغانستان میں دھچکا لگا اور بینک کو افغانستان سے اپنے تمام آپریشنز بند کرنا پڑے ۔

دوسرے نمبر پر زیادہ تنخواہ لینے والی ملازم پیشہ خاتون سیما کامل ہیں جن کا تعلق یونائیٹڈ بینک سے ہے جن کی ماہانہ تنخواہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے ہے ۔ تیسر ے نمبر پر نعمان انصاری ہیں جو بینک الفلاح سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کی ماہوار تنخواہ نوے لاکھ ہے ، اس طرح عمران مقبول ایم سی بی ،عظمت ترین ایم سی بی، شہزاد ڈاڈا سٹینڈرڈ چارٹرڈ ،عرفان صدیقی میزان بینک ،منصور علی خان بینک الحبیب،طاہر حسین قریشی لائیڈ بینک ،یوسف حسین جن کا تعلق فیصل بینک ماہانہ ایک کروڑ کے قریب اور پچاس لاکھ سے زائد تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے