دانتوں کی خاتون ڈاکٹرجس نے اپنے مریضوں کی شادیاں ہی تڑوادیں مگر کیسے ؟

برازیلیا: برازیل میں دانتوں کی ایک ڈاکٹر نے زیادہ پیسہ کمانے کے لیے اپنے سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں تباہ کر ڈالیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برازیلین علاقے کیمپوس ڈوس گوئٹاکیزیس کی رہائشی اس ڈینٹسٹ کا نام گیزیلی ڈی سوزا گومی بتایا گیا ہے جو اپنے مریضوں کے دانتوں کے خول بھرنے کے لیے سستے اور انتہائی غیرمعیاری ’فِلر‘ (Filler)استعمال کرتی تھی۔

ڈاکٹر گیزیلی کی اس حرکت کی وجہ سے اس کے سینکڑوں مریضوں کے چہرے ہی بگڑ کر رہ گئے اورچہرے مسخ ہوجانے کی وجہ سے ان میں سے اکثر کی نوکریاں چلی گئیں اور بیشتر کی شادیاں ہی ٹوٹ گئیں اورانجام کار وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سستے فلرز استعمال کرنے کی وجہ سے ڈاکٹر گیزیلی کے مریضوں کی بڑی تعداد دانتوں، مسوڑھوں اور جبڑوں کی بیماریوں کا شکار ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر گزیلی کے پاس موجود تمام رقم اور موبائل فونز وغیرہ قبضے میں لے لیے ہیں۔ ڈاکٹر گزیلی کے متاثرین کی وکیل اینڈریا پیئز کا کہنا ہے کہ میں مو¿کلوں میں سے کئی ایسے ہیں جو شدید تکلیف کی وجہ سے دانت برش بھی نہیں کر سکتے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے