عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن ہوگئے
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماوَں کی جانب سے عرفان صدیقی کو ٹکٹ دینے کی حمایت کردی گئی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عرفان صدیقی کے حق میں ووٹ دیا ، جس کے بعد قومی امکان ہے کہ عرفان صدیقی کوٹکٹ ملنے کی صورت میں وہ جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ، کیوں کہ الیکشن کمیشن نے بھی عرفان صدیقی کے کاغذات نامزدگی کو منظورکرلیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سنیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنمامشاہداللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے ، سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی جب کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اظہارافسوس کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا ، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے بڑا نقصان ہے۔ مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی۔
Senator Mushahidullah Khan, MNS’s loyal and exceptional companion left us. I am shattered to hear the sad news. Will never be able to forget his fatherly affection & love. Huge huge loss. May Allah SWT shower upon him every blessing that HE has reserved for the afterlife. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 17, 2021
بتایا گیا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر الیون ایچ اسلام آباد میں ہوگی ، خیال رہے کہ مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔