’وزیر اعظم نوازشریف‘ لکھنے کیلئے طالبہ نے اپنا رزلٹ خراب کرلیا
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ملک کے موجودہ وزیر اعظم لکھنے کے لیے طالبہ نے اپنا ایک نمبر کم کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکو ایک بچی کے ساتھ مکالہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، جس میں طالب علم بچی مریم نواز کو بتاتی ہے کہ میرے پیپر میں سوال آیا کہ آپ کے ملک کا وزیراعظم کون ہے؟ جس کے جواب میں میں نے لکھا نواز شریف ، جس پر میری ٹیچر نے کہا کہ یہ تو غلط ہے کیوں کہ ملک کے وزیر اعظم تو عمران خان ہیں ، تو میں نے کہا کہ آپ بے شک غلط ہی کردیں لیکن میں نے تو وزیر اعظم نوازشریف ہی لکھنا ہے ، اس پر ٹیچر نے میرا 1 نمبر کاٹ لیا۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ur” dir=”rtl”>مریم نواز صاحبہ کا ایک بچی کیساتھ مکالمہ بچی میرے پیپر میں سوال آیاکہ“آپکے ملک کاوزیراعظم کون ہے؟جسکے جواب میں نےلکھامیاں نواز شریف” جس پر میری ٹیچر نے میرا 1نمبر کاٹ لیا تو میں نے بولا کہ آپ بےشک میرا1 نمبر کاٹ لیں لیکن میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان نہیں ابھی بھی نوازشریف ہے <a href=”https://t.co/YoUYdwdMvl”>pic.twitter.com/YoUYdwdMvl</a></p>— Anwar Ali Balti (@Abalti1) <a href=”https://twitter.com/Abalti1/status/1368912527803965441?ref_src=twsrc%5Etfw”>March 8, 2021</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
بچی کی بات سن کر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے مسکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزیر اعظم نواز شریف لکھنے کے لیے اپنا ایک نمبر خراب کرلیا ، آپ کی یہ بات ضرور پوری ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن میں مقیم ہیں ، ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال ان کی پاکستان واپس آنے کی خبریں چینلز اور اخبارات کے ذریعے آتی رہتی ہیں ، تاہم مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس وقت میاں نواز شریف کی جلد واپسی کے حوالے سے پارٹی سطح پر نہ تو کوئی سرگرمی ہے اور نہ ہی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کوئی ایسی ہدایت ہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے میاں نواز شریف علاج کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں اور وہ اپنے علاج کے بعد جب پاکستان آنے کا پروگرام بنائیں گے تو اس بارے میں عوام کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا جب کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔