خفیہ کیمرا برآمدگی کا معاملہ، صادق سنجرانی کا رات گئے تک سینیٹ بلڈنگ میں موجود ہونے کا انکشاف
اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے سلسلے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرا برآمد ہوا جس کے بعد ایک ہنگامہ مچ گیا۔سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا ، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ ہال سے کیمرا برآمد ہوگیا ہے ، جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرابرآمد ہوا ، شازیہ مری نے پی ڈی ایم ارکان کو کیمرا برآمدگی سے متعلق آگاہ کیا جب کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کیمرے کی تصویر ٹویٹ کی اور اب مصطفیٰ کھوکھر کی جانب سے ایک اور الزام عائد کیا گیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرابی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ کی عمارت سے باہر نکلے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف سینیٹ کے اسٹاف میں شامل انتہائی مصدقہ ذرائع نے کیا۔
Credible sources in senate staff disclosing that Sadiq Sanjarani left the senate building 530 in the morning!
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) March 12, 2021
۔علاوہ ازیں س معاملے پر پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا،اور اب مظفر شاہ نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ سے کیمرا نکلنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دینے والے مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ سے کیمرا نکلنے کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو نہیں دیکھ سکے گا۔دوسری جانب اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے بنائے گئے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے والے کی تاحیات نا اہلی کا مطالبہ کردیا ،
مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے ، ایسا کرنے والا صادق اور امین نہیں ہے ، ایک طرف الیکشن لڑ رہے ہیں دوسری طرف کیمرے لگا رکھے ہیں ، امید ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے گا ، بتایا جائے یہ کیمرے کس کے حکم پر لگے ، اس اقدام سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گی ہیں۔