نتھیا گلی میں ہوٹل کے کمرے میں ایک ہی فیملی کے 9 افرادکی حالت غیر ، لیکن ہوا کیا تھا ؟
اسلام آباد :نتھیا گلی میں ہوٹل کے کمرے میں گیس بھر جانے سے نو افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی رات کے وقت کمرے میں کوئلے جلا کر سوگئی تھی ، متاثرہ افراد کا تعلق پشاور سے تھا اور سیر کیلئے نتھیا گلی آئے تھے ۔
دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم ایک مرتبہ پھر سے سرد ہو گیاہے ۔ لوئر دیر ، میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔