دورہ جنوبی افریقا کے لئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، اور اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا، اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے