بیوی کے ساتھ جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے اپنی زبان کاٹ لی
نئی دہلی: بھارت میں ایک آدمی نے بیوی کے ساتھ جھگڑا ہونے پر اپنی زبان کاٹ لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 27سالہ مکیش نامی نوجوان بھارتی ریاست اترپردیش کے گاﺅں گوپال پور کا رہائشی تھا جس کا اپنی بیوی نشا کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اب کی بار بھی دونوں میں جھگڑا ہوا اور نشا روٹھ کر میکے چلی گئی۔ 13مارچ کو مکیش نے اسے فون کیا اور گھر واپس آنے کو کہا لیکن نشانے انکار کر دیا۔
نشا کے انکار پر دونوں میں ایک بار پھر فون پر ہی جھگڑا ہو گیا جس پر مشتعل ہو کر مکیش نے بلیڈ سے اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی۔ زبان کاٹنے پر اس کے منہ سے خون کا فوارہ چل نکلا او رگھر والوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔