شادی کی تقریب میں رشتہ داروں کی لڑائی، دولہا دلہن کو تقریب سے بھاگنا پڑگیا

نیویارک: امریکہ میں خانہ بدوشوں کی ایک شادی میں دلہن کی سہیلی اور دولہا کی خالہ کے درمیان ایسا گھمسان کا رن پڑا کہ پولیس کو بلاتے ہی بن پڑی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے دولہا دلہن کو اپنی ہی شادی کی تقریب سے فرار ہونا پڑ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں ہونے والی یہ شادی دولہا ہیتھ اور دلہن الیزا کی تھی جس میں برائیڈز میڈ اور دولہا کی ایک آنٹی کے مابین جھگڑا ہوا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں دونوں خواتین زخمی ہو گئیں اور خون بہنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہمانوں میں سے کسی نے پولیس کو کال کر دی۔ شادی کی تقریب چونکہ کورونا سے متعلق پابندیوں کی بھی خلاف ورزی تھی لہٰذا دولہا دلہن بھی گرفتار ہو سکتے تھے چنانچہ وہ پولیس کے آنے سے پہلے ہی شادی کی تقریب سے فرار ہو گئے۔

دونوں خواتین کے درمیان لڑائی کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دونوں کو ایک دوسرے کو دھکے دے کر زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کے چہرے پر ناخنوں سے زخم آئے جن سے خون بہہ نکلا۔ ایک خاتون کے گھٹنے بھی گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ دولہا کی آنٹی دلہن پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ دلہن شادی سے پہلے ہی اپنی ساس کے متعلق افواہیں پھیلا رہی ہے تاہم دلہن کی سہیلی درمیان میں آ گئی اور ان دونوں میں مڈبھیڑ ہو گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے