وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکیسن لگوا لی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکیسن لگوا لی۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہیں جس سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض مستفید ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں تاحال عام عوام کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا جس کے باعث پاکستانی عوام کے اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا تھا۔

تاہم پھر پاکستان میں بھی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی مہم جاری ہے۔ ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن دی جا رہی ہے۔
پاکستان میں بزرگ افراد کیلئے کورونا ویکسین لگانے کا آغاز10 مارچ سے ہوا۔رجسٹرڈ ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جا رہی ہے۔ آج وزیراعظم عمران خان نے بھی ویکیسن لگوا لی ہے۔

اس موقع پرانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوائی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا کی ویکسین لگوانے کوویڈ ویکسینیشن مرکز، ترلائی (اسلام آباد) پہنچے جہا ں پر صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔

اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا۔واضح رہے کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے