دنیا کا شرمناک ترین پارک دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا
نیویارک: کورونا وائرس کی وباءکچھ تھمتے ہی امریکہ کا ایک شرمناک پارک دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جہاں مردوخواتین برہنہ گھوم سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس پارک کا نام ’وائٹ تھورن لاج فیملی نوڈسٹ پارک‘ (White thorn Lodge Family Nudist Park)ہے جو بیور (Beaver)کاﺅنٹی میں واقع ہے۔ گزشتہ سال جون میں پارک کی انتظامیہ کی طرف سے اس کی بندش کا اعلان کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پارک ہر سال مئی سے ستمبر کے دوران کھولا جاتا ہے اور اس کی ممبرشپ رکھنے والے مردوخواتین اس میں برہنہ وقت گزار سکتے ہیں۔گزشتہ سال یہ پارک مسلسل بند رہا اور اب اعلان کر دیا گیا ہے کہ رواں سال 28مئی سے یہ پارک کھول دیا جائے گا۔
پارک انتظامیہ کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کورونا کی وباءکوئی اور سنگین صورت اختیار کرتی ہے تو پھر پارک کی بندش برقرار رکھنی پڑ سکتی ہے کیونکہ ہمارے نزدیک ہمارے ممبران کا تحفظ زیادہ اہم ہے۔ “ واضح رہے کہ اس پارک میں والی بال اور دیگر گیمز ہوتی ہیں اور دیگر تفریح طبع کے مشاغل ہوتے ہیں، جن میں مردوخواتین برہنہ حالت میں حصہ لیتے ہیں۔