مجھے پتہ ہے آپ جیل سے کیسے باہر آئے، مریم نواز کی حمزہ شہباز پر تنقید
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے مابین اختلافات سنگین ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل سے دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی کی ویڈیو میٹنگ میں مریم نواز نے حمزہ شہباز شریف پر سخت تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ کی طرزِ سیاست سے نقصان ہی ہوا۔جیل سے کیسے باہر آئے، کون کون ملا سب پتہ ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں آئیڈیل نواز شریف ہیں۔ آپ کا سیاسی جارحانہ پن یہاں نہیں چل سکتا۔نواز شریف نے ڈانٹ کر مریم نواز کو خاموش کروایا جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ گئیں۔نواز شریف نے کہا کہ خاموش ہو جاؤ،حمزہ سے سیکھو،انہیں سیاسی استاد مانیں،مخالفت پسند نہیں۔یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ویڈیو لنک میں مریم نواز نے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کی اور بزدار کی مخالفت،اور حمزہ کو مریم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے جب آپ جیل میں۔تھے اور آپ کس کے ساتھ رہے اور باہر آئے تو کس حمایت سے آئے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی نائب صدر مریم نواز اور قائد ھزب اختلاف حمزہ شہباز کو الگ الگ ٹاسک سونپ رکھے ہیں۔ قیادت کی جانب سے ذمہ داریاں سونپے جانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں ، حمزہ شہباز پنجاب کے پارٹی کے معاملات کو دیکھیں گے جب کہ مریم نواز عوامی سطح پر پارٹی کا چہرہ ہوں گی۔
بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے پنجاب میں پارٹی کو منظم کریں گے ، جس کے لیے وہ ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ، ان ملاقاتوں میں حمزہ شہباز حکومت مخالف تحریک کے لیے ٹاسک تفویض کریں گے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کو 20 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔