عالمی رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کے پیغمامات کا سلسلہ جاری
اسلام اباد: وزیر اعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد عالمی وہنماؤں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کا پیغمام پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہینچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک خط بھیجا ہے ، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے جب کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام دیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ، انہوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Best wishes to Prime Minister @ImranKhanPTI for a speedy recovery from COVID-19.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے خاص و عام نے اُن کی صحت یابی کے لیے خاص و عام نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا گیا ، قومی ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔