ن لیگ نے 26 مارچ کو بڑے ہنگامے کا منصوبہ بنا لیا
لاہور : سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف سے بہتر ہے ،ان کا کہنا معنی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا منصوبہ بنایا کہ نواز شریف ادھر سے پش کررہے ہیںاور کہہ رہے ہیں کہ میں تحریک کے لیے تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں۔مولانا فضل الرحمن عمران خان کو ایک لمحہ برادشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جب کہ عمران خان بھی ان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔
ہارون الرشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے جو کھیل پی ڈی ایم سے کھیلا،اس کے بعد اب ان کے لیے ایک ہی آپشن ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ کھڑا کریں۔یہ بے شمار اخراجات کر کے لوگوں کو ساتھ لے جائیں گے۔26 مارچ کو خطرہ ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ ہو گا۔
مولانا فضل الرحمن جو کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم ساتھ ہو گی تو وہ مولانا کے لوگ ہوں گے۔مولانا اور ن لیگ کے لوگ مریم کے ساتھ ہوں گے۔
26 مارچ کو ویسا ہی ہنگامہ کریں گے جیسے پچھلی دفعہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے علاوہ ایک اور کیس میں طلب کیا گیا ہے ، نیب نے مسلم لیگ کی مرکزی رہنما کو26 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ، جس میں انہیں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا ہے ، جب کہ انہیں پیشی کے موقع پر اپنے ساتھ مطلوبہ ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،
اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا ہوا ہے ، اس کیس میں بھی مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں ، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔
قبل ازیں قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ، مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں ، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔