عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف درخواست مسترد

سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹادیا اور درخواست گذار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ پراپیگنڈا کرنے کی بجائے متعلقہ فورم سے رابطہ کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم پراپیگنڈا نہیں کر رہے، پہلے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی، تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس پر عدالت سے رجوع کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ عورت مارچ کے منتظمین نے مطالبہ کیا کہ نکاح کو ختم کردیا جائے، ایسی حرکات اسلام کی روح کے خلاف ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ کسی کا انفرادی فعل ہو سکتا ہے،اسے اجتماعی نہ بنائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے