سابق بے باک اداکارہ میا خلیفہ نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

نیویارک؛ فحش فلموں کی سابق لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ اپنے ماضی کے شرمناک پیشے پر کئی بار انٹرویوز میں پچھتاوے کا اظہار کر چکی ہیں اور کہہ چکی ہیں کہ فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا ان کی بہت بڑی غلطی تھی لیکن اب انہوں نے اپنی ایک ایسی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میاخلیفہ اس تصویر میں بکنی پہنے ’سن باتھ‘ لے رہی ہوتی ہیں اور اس کا پورا جسم عیاں ہو رہا ہوتا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف میا خلیفہ اپنے فحش فلم انڈسٹری کے کیریئر پر پچھتاوے کا اظہار کرتی ہیں اور دوسری طرف ایسی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں کہ جو اس کی فحش فلموں سے کسی طور کم نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میاخلیفہ نے چند ماہ سے ’اونلی فینز‘ (OnlyFans)نامی ویب سائٹ پر بھی اکاﺅنٹ بنارکھا ہے۔ یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس پر لوگ پیسوں کے عوض فحش ویڈیو زاور تصاویر دیکھتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے