امریکہ : گروسری اسٹور میں مسلح شخص کی فائرنگ ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
واشنگٹن: امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص مقامی گروسری سٹور میں داخل ہوا اور آتے ہی اشیائے روز مرہ کی خریداری میں مصروف شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کی وجہ سے گروسری اسٹور میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لئے ادھر اُدھر بھاگنے لگے، فائرنگ کے 20 منٹ بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی ، جس کے بعد کئی گھنٹوں تک محاصرہ کیا رکھا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بعد ازاں پولیس نے مشتبہ شخص کو کولوراڈو کی کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی قرار دینا قبل از وقت ہوگا تاہم حملہ آور سے متعلق تفتیش کی جاری ہے ، جس کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔