” مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں “ متھیرا ناقدین پر برس پڑیں
لاہور :پاکستان کی متنازع شخصیت اور اداکارہ متھیرا تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو کھری کھر ی سنائیں۔متھیرا نے کہا کہ میں موٹی ہوں، میں خوش ہوں، آپ کون ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے ، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں۔
اداکارہ نے ناقدین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں لوگوں سے یہ سن سن کر تھک چکی ہوں کہ میں نے سرجری اور یہ سب کیوں کروایا؟سنجیدگی کے ساتھ یہ ایک شرم کی بات ہے۔متھیرا نے مزید لکھا کہ مجھے ہارمونل اور وزن کے اتار چڑھاو¿ کا سامنا ہے ، اگر میں سرجریز کرواوں گی تو میں تسلیم کروں گی، برائے مہربانی مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں۔