ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار757 ہے: وزارت صحت

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار757 ہے۔

وزارت قومی صحت کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ان مریضوں میں 4170 خواتین اور 564 مرد شامل ہیں، ایڈز کی مریض بچیاں 424 اور مخنث 379 ہیں۔

واضح رہے صوبہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع لاڑکانہ میں ہے جہاں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار کے قریب ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے