اسرائیلی وزیراعظم کے راکٹ حملے کے بعد بھاگنے کی ویڈیو وائرل
تل ابیب: اسرائیلی پارلیمان کے انتخابات کے موقعے پر فلسطین کے علاقے غزہ سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو راکٹ حملے کی خبر سننے کے بعد ایک ہوٹل سے فرار ہو رہے ہیں. تفصیلات کے مطابق نیتن یاہو بر سبع کے ایک ہوٹل میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا ہے وہ ریستوران میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اس موقعے پر لوگوں کی بھیڑی دیکھی جاسکتی ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے اطراف میں بھی لوگوں نے گھیرا بنا رکھا ہے.
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے عام انتخابات کے دن نیتن یاہو کے علاقے کا دورہ کرنے کے فورا بعد ہی جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرزمین پر ایک گولہ داغا گیا تھا کہ جبکہ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل خالی جگہ پر آیا ہے.
ادھر اسرائیل کے انتخابات کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے تاہم نتین یاہو کی جانب سے کامیابی کا دعوی کیا جارہا ہے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بینی گانٹزکی جانب سے بھی جیت کا دعوی کیا جارہا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں امیدواروں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا اورگنتی کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ جاری ہے یتن یاہو کے مخالفین ان پر گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران غلط انتظامی فیصلوں کے الزامات عائد کرتے ہیں وہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نے وبا میں لگائی جانے والی پابندیوں کا اطلاق اپنے انتہائی قدامت پسند سیاسی حلیفوں پر نہیں کیا جس کے باعث اسرائیل میں وائرس پھیلا.
اس کے علاوہ نیتن یاہو کوبدعنوانی کے الزامات کابھی سامنا ہے اسرائیل میں انتخابات کے دوران رائے دہندگان امیدواروں کے بجائے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں البتہ اسرائیل کی 72 سالہ تاریخ میں کبھی بھی کوئی ایک جماعت سادہ اکثریت حاصل کرکے حکومت نہیں بنا سکی ہے مختلف جماعتوں کے اتحاد حکومت بناتے رہے ہیں.