حکومت کا پنجاب کے 10 اضلاع میں اسکول مزید بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 10 اضلاع میں اسکول مزید بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاو َ تشویش ناک ہے ، جب کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستا ن میں کورونا کی شدت کم ہے، جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے۔