پی آئی اے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا، مسافروں کی چیخ و پکار
کوئٹہ : کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 505 اڑان بھرنے سے قبل حادثے سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز کا اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا جس پر مسافروں نے شور مچا دیا۔طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا ۔
بعدازاں طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا اور پھر لاؤنج میں لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ بند نہیں ہوسکتا تھا۔ دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل نیو اسلام آباد نیشنل ائیرپورٹ پر سیرین ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ونڈا اسکرین پر پرندہ ٹکرانے سے خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔کہ ماضی میں بھی جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔گندگی کے باعث جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
سول ایوی ایشن ائیرپورٹس کے اطراف میں صفائی ستھرائی رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ قبل ازیں بتایا گیا کہ پرندوں سے طیاروں کو بچانے اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ہوائی اڈوں پر برڈشوٹر سمیت پرندوں کو بھگانے کے روایتی طریقوں کوبتدریج ختم کیا جائے گا اور ملک کے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کئے جائیں گے۔ جناح انٹر نیشنل، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ائیرپورٹ پر جدید خود کار نظام نصب کیئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ڈی جی سی اے اے حسن ناصر جا می نے احکامات جاری کردیئے۔