شادی کی پہلی ہی رات لٹیری دلہن نے گھر کا صفایا کردیا
جہلم:نئی نویلی دلہن شادی کی پہلی ہی رات دولہے کو بے ہوش کرنے کے بعد گھر سے قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہلم کے محلہ عیدگاہ کے رہائشی لقمان نامی نوجوان کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور آج ولیمہ تھا، تاہم سہاگ رات کو دلہن نے دولہے کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کیا اور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔دولہے کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ آج لقمان کے ولیمے کی تقریب تھی جس کیلئے اہل علاقہ سمیت دیگر رشتے داروں کو بھی مدعو کررکھا تھا لیکن اس خبر کے بعد پورا خاندان پریشانی میں مبتلا ہے۔لقمان دلہن کو مردان سے بیاہ کر لایا تھا۔