کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟ مداح کا جھانوی کپور سے سوال

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک ’آسک میں اینی تھنگ‘ (Ask Me Anything)سیشن کیا جس میں ان کے ایک مداح نے یہ سوال پوچھ ڈالا کہ ”کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟“ اس بے ہودہ سوال پر جھانوی کپور نے ایسا جواب دیا کہ یہ بدتمیز مداح اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق جھانوی کپور نے اپنی فیس ماسک کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ صرف ’نہیں‘ (No)لکھ دیا۔

دیگر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ ان کو آئس کریم بہت پسند ہے اور وہ روزانہ چار کپ آئس کریم کھاتی ہیں۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ”آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون سا ہے؟“ اس کے جواب میں جھانوی کپور نے اپنی اور اداکار پنکج ترپاٹھی کی ایک تصویر پوسٹ کر دی، جو فلم” گنجن سکسینا: دی کارگل گرل“ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔

ایک مداح نے پوچھا کہ ”ہمیں افسردگی کے عالم میں کیا کرنا چاہیے؟“ اس کو جواب دیتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ ”تکیے کو گلے لگا کر دکھی گیت گانے چاہئیں۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے