کیا واقعی تلور کا گوشت جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے؟

اسلام آباد: دہائیوں سے عرب ممالک کے شہزادے تلور کے شکار کے لیے ہر سال پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور اس نایاب پرندے کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ آخر عرب شہزادوں کو تلور کے شکار میں اس قدر دلچسپی کیوں ہے؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لوگ خیال کرتے ہیں کہ تلور کا گوشت کھانے سے جنسی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ عرب شہزادوں کی مرغوب غذا ہے تاہم اس حوالے سے عرب شہزادوں کا خیال ہے کہ تلور کا شکار ان کا ورثہ ہے جو ان کو ان کے آباﺅاجداد سے ملا ہے۔ وہ تلور کے شکار کو کھیل سمجھتے ہیں اور اپنے آباﺅ اجداد کے اس کھیل کو زندہ رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال نومبر سے فروری کے درمیان حاجی حنیف کئی شاہی وفود کا گوادر میں استقبال کرتا ہے اور انہیں وہاں سے پنجگور لے کر جاتا ہے جہاں وہ تلورکاشکار کھیلتے ہیں۔ حاجی حنیف کا کہنا ہے کہ وہ 1983ءسے عرب شہزادوں کی میزبانی کرتا آرہا ہے۔ 1988ءمیں ہمارے پاس عرب شہزادوں کی 20کاریں کھڑی تھیں، جن کی دیکھ بھال ہمارے ذمے تھی۔

انہیں ہم پر بھروسہ تھا، جس کی وجہ سے وہ اپنی کاریں ہمارے سپرد کر جاتے تھے۔ آج بھی ہم ان کے آنے کا انتظام کرتے ہیں۔ ان کی آمد سے تین ماہ پہلے 35لوگوں کو ملازم رکھا جاتا ہے جو تمام انتظامات کرتے ہیں۔ یہ لوگ شہزادوں کے عقابوں کی دیکھ بھال کرتے، کبوتروں کے ذریعے انہیں شکار کی تربیت دیتے اور دیگر کام کرتے ہیں۔ اب میرے تین بیٹے بھی عرب شہزادوں کے ملازم ہیں۔ ان میں سے ایک ان کی گاڑیوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ ایک ان کا سکیورٹی انچارج ہے اور تیسرا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تلوروں کو مقامی لوگ بلیک مارکیٹ میں فروخت نہ کریں۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے