ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا
ممبئی : بھارتی اداکارہ ریکھا نے ٹی وی شو کے دوران شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔
بھارت کے مقبول شو انڈین آئیڈیل کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان جے بھنوشالی مقابلے میں شریک ایک امیدوار سے مذاق کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک انہوں نے نیہا کاکڑ اور ریکھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ریکھا جی، نیہو جی، کبھی آپ نے کسی عورت کو کسی آدمی کے لیے اتنا پاگل ہوتے دیکھا اور وہ بھی شادی شدہ آدمی کے لیے؟
جے کی اس بات پر ریکھا نے فورا کہا ’ مجھ سے پوچھیے! ریکھا کی اس حرکت نے میزبان سمیت تمام حاضرین کو ششدر کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہی ریکھا نے بیان بدل دیا اور کہا ’ نہیں نہیں میں نے کچھ نہیں کہا‘۔ریکھا کے جملے پر میزبان سمیت تمام حاضرین چونک گئے، میزبان لاجواب ہوکر کہنے لگے ’’ یہ لگا چھکا‘‘ جب کہ تماشائیوں نے ہنستے ہوئے تالیاں بجائیں۔
یاد رہے کہ ریکھا کی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچپن سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ جیا بچپن سے ان کی شادی کے بعد بھی اکثر و بیشتر امیتابھ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔