خفیہ واٹس ایپ گروپ میں فحش تصاویر شیئر کرنے والے 10ڈاکٹرز کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز
لندن: برطانیہ میں خفیہ واٹس ایپ گروپ میں فحش چیٹنگ کرنے اور تصاویر شیئر کرنے والے 10ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ان ڈاکٹروں کے خلاف کسی اور معاملے میں تحقیقات کی گئی تھیں، جن میں ان کے اس واٹس ایپ گروپ کا بھی انکشاف سامنے آ گیا۔ پولیس نے انہیں پہلی تحقیقات میں تو بری کر دیا لیکن اب جنرل میڈیکل کونسل کے سامنے ان کی پیشیاں ہو رہی ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں نوکری سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان ڈاکٹروں نے لندن ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف تحقیقات میں ان کے نام مخفی رکھے جائیں تاہم عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی جس کے بعد ان کے نام ظاہر کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں ڈاکٹر آر فجیتن ، ڈاکٹر وائی کریشن، ڈاکٹر اے پٹیل، ڈاکٹر پی کیمرون، ڈاکٹر جے جیمز، ڈاکٹر جیاسنگھے، ڈاکٹر اے سرنووسکی، ڈاکٹر ڈی واکر، ڈاکٹر آر سمتھ اورڈاکٹر اے تیپونی شامل ہیں۔تمام ڈاکٹروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2014ءسے 2016ءمیں اس واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض پیغامات بھیجتے اور تصاویر شیئر کرتے رہے۔